Faiz Ahmad Faiz(فيض احمد فيض) -Tery Jan Nisar Chaly Gaye

Faiz Ahmad Faiz(فيض احمد فيض) -Tery Jan Nisar Chaly Gaye #urdupoetry #lehja #poetry #hindishayari #hindipoetry #faizahmadfaizpoetry #sadpoetry ترے غم کو جاں کی تلاش تھی ترے جاں نثار چلے گئے تری رہ میں کرتے تھے سر طلب سر رہ گزار چلے گئے تری کج ادائی سے ہار کے شب انتظار چلی گئی مرے ضبط حال سے روٹھ کر مرے غم گسار چلے گئے نہ سوال وصل نہ عرض غم نہ حکایتیں نہ شکایتیں ترے عہد میں دل زار کے سبھی اختیار چلے گئے یہ ہمیں تھے جن کے لباس پر سر رہ سیاہی لکھی گئی یہی داغ تھے جو سجا کے ہم سر بزم یار چلے گئے نہ رہا جنون رخ وفا یہ رسن یہ دار کرو گے کیا جنہیں جرم عشق پہ ناز تھا وہ گناہ گار چلے گئے
Back to Top