INDIAS FIRST WAR OF INDEPENDENCE: THE UNTOLD STORIE OF Khan video#02 #history #india

وہ 10مئی 1857ء کی ایک کالی شام تھی۔ دہلی سے 43 میل دور میرٹھ چھاؤنی میں بظاہر سب کچھ معمول کے مطابق نظر آ رہا تھا لیکن اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے کمپنی کے فوجی اور سول انگریز افسران کے بنگلوں میں خاصی چہل پہل تھی۔ زیادہ تر بنگلوں میں چھٹی کے روز شام کو سجنے والی محفلوں کی تیاریاں ہور ہی تھی۔ باغوں میں چہل قدمی کرنے والے انگریز افسران کی چال سے ایک مخصوص خود اعتمادی اور بے فکری جھلک رہی تھی۔ ایسا لگتا تھا کہ یہ اتوار کسی بھی چھٹی والے دن کی طرح گزر جائے گا۔ لیکن حقیقت اس سے بہت مختلف تھی۔ سطح پر چھائے سکوت کے نیچے ایک طوفان پنپ رہا تھا اور عنقریب پورا ہندوستان اس کی لپیٹ میں آنے واال تھا۔ انگریز آقاؤں کے اشاروں پر برسنے والی بندوقوں کا رخ اب بدلنے کو تھا۔ ہندوستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بغاوت پک کر تیار ہو چکی تھی اور اس کا آغاز میرٹھ چھاؤنی سے ہونے واال تھا پوری ویڈیو دیکھیں #indian #revolution
Back to Top